8 جولائی، 2024، 11:41 AM
Journalist ID: 5632
News ID: 85533162
T T
0 Persons

لیبلز

 کیسپیئن پورٹ سے پہلی ریلوے کھیپ برآمداتی منڈی  کے لئے روانہ ہوگئی

تہران – ارنا- کیسپیئن بندرگاہ سے پہلی ریلوے کھیپ ساحلی ملکوں کے لئے روانہ کردی گئی

ارنا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ  جہازرانی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں تک برآمداتی سامان پہنچانے کے پروگرام کے تحت، پہلا مال بردار بحری جہاز، ایران کے کیسپیئن پورٹ سے اس سمندر کے ساحلی ملکوں کے لئے روانہ  کردیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق کیسپیئن سی کے ساحلی ملکوں تک برآمداتی سامان پہنچانے کے پروگرام کے تحت پہلی کھیپ سیمنٹ کی روانہ کی گئی ہے۔   

   سیمینٹ کی یہ کھیپ ٹرین کے ذریعے کیسپیئن پورٹ تک پہنچائی گئی اور وہاں سے مال بردار بحری جہاز سے روانہ کی گئی۔  

اس منصوبے کے تحت طے پایا ہے کہ رشت کیسپیئن پورٹ ریلوے لائن کے افتتاح کے بعد ایران سے سالانہ 4  لاکھ ٹن سیمنٹ اس راستے سے کیسپیئن سی کے  ساحلی ملکوں کو برآمد کی جائے گی۔

 قابل ذکر ہے کہ مذکورہ ریلوے بحری راستہ، ایرانی برآمدات کے علاوہ اس لحاظ  سے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ اس پر ٹرانزٹ کے طور پر بھی توجہ دی جارہی ہے اور بہت جلد ٹرانزٹ کے لئے، دوسرے ملکوں سے ایران  پہنچنے والے سامان کی سپلائی بھی ایران کی کیسپیئن پورٹ سے متصل اس ریلوے لائن کے ذریعے کیسپیئن بندرگاہ اور وہاں سے بحری جہاز کے ذریعے اس سمندر کے ساحلی ملکوں کے لئے شروع ہوجائے گی۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .