2 دسمبر، 2023، 7:43 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85309766
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی فوج کے خلاف القسام بریگيڈ کے حملے

2 دسمبر، 2023، 7:43 PM
News ID: 85309766
صیہونی فوج کے خلاف القسام بریگيڈ کے حملے

 تہران – ارنا – حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کل رات سے آج صبح تک صیہونی فوج کے ایک ٹینک کو بم سے تباہ کیا، ایک ٹینک کو یاسین 105 نوعیت کے راکٹ سے نشانہ بنایا اور ایک صیہونی فوجی دستے پر جو شیخ رضوان محلے میں ایک گھر میں پناہ لئے ہوئے تھا راکٹوں سے حملہ کیا۔  

ارنا کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے کل رات سے آج صبح تک صیہونی فوج کے خلاف متعدد کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

 اس رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے صیہونی حکومت کے ایک ٹینک کو شواظ نامی بم سے شکار کیا جس کے نتیجے میں اس ٹینک کے اندر کئی دھماکے ہوئے اور وہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

  رپورٹ کے مطابق القسام بریگیڈ کے جوانوں نے  اسرائیلی فوج کے ایک اور ٹینک کو یاسین 105 نوعیت کے راکٹ سے نشانہ بنایا۔ 

القسام بریگیڈ نے اسی طرح اعلان کیا ہے کہ اس کے  جوانوں نے محلہ شیخ رضوان میں ایک گھر کے اندر پناہ لینے والے صیہونی فوج کے ایک دستے پر ٹی بی جی نامی راکٹ سے حملہ کیا

القسام کے اعلان کے مطابق ایک اور کارروائی میں صیہونی حکومت کے "زیکیم" فوجی اڈے میں صیہونی فوجیوں اور ان کے جنگی وسائل پر 114 میلی میٹر کے " رجوم"  میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔  

 القسام کے جوانوں نے ایک اور آپریشن میں دیر البلح کے مشرق میں غاصب صیہونی فوج کے دستوں کو بھی 114 میلی میٹر کے رجوم  میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .