23 مارچ، 2023، 2:57 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85064436
T T
0 Persons

لیبلز

خلیج فارس تعاون کونسل نے ایران کیساتھ تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا

تہران، ارنا- خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک ملاقات میں تہران کے ساتھ تعاون کے تسلسل اور تنازعات کے حل پر زور دیا۔

الخلیج آنلاین کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں وزرائے خارجہ کی سطح پر اپنے155 واں اجلاس کو منعقد کیا۔ اس اجلاس کے اختتام پر، جس کی صدارت عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کی، ایک بیان جاری کیا گیا۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کے جاری رہنے اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔

رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اس بیان میں ایران اور عرب کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ہے کہ یہ قدم اختلافات کو حل کرنے اور خطے میں تنازعات کو بات چیت کے ذریعے ختم کیلیے فائدہ مند ہو گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .