مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں اسلامی ایران کی معزز اور بصیرت رکھنے والی قوم کو 12 فروردین "یوم اسلامی جمہوریہ ایران" کی مبارکباد دیتے ہوئے دشمنوں کی تمام سازشوں کے خلاف فوجی اور ریاستی اداروں کی پالیسی سازی کی ضرورت سمیت سال کے نعرے پر عمل درآمد اور ملکی اقتصادی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے قومی پیداوار کے معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دینے پر زور دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ 1 اپریل 1979 ایران کے اسلامی انقلاب کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ کیونکہ پہلوی کی ظالم حکومت کے کا تختہ الٹنے کے بعدایران کے عوام نے اپنے دانشمند قائد اور بانی اسلامی انقلاب امام خمینی (رح) کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے وسیع شرکت سے 98 فیصد ووٹوں کے ساتھ، "اسلامی جمہوریہ" کو اسلامی طرز حکمرانی کے نظام اور نمونے کے طور پر منتخب کیا اور اسلامی انقلاب کے قیام میں دینی جمہوریت اور قوم کی پختہ ارادے کے مظہر کو تاریخ میں درج کر کے دنیا کو دکھایا۔
بیان میں اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام نے جس کو شروع ہی سے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کی طرح طرح کی سازشوں بشمول آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کا سامنا تھا، دانشمندانہ رہنمائی کے ساتھ۔ قائد اسلامی انقلاب کی ہمہ وقت حاضری اور عوام کی بدستور حمایت سے تمام سازشوں کو ناکام بنادیا۔
اس بیان کے آخر میں انقلاب اسلامی کے قیمتی شہداء کی یاد اور انقلاب اسلامی کے عظیم معمار کے عظیم مقام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، قائد اسلامی انقلاب کیجانب سے سال 1401 کے نعرے "پیداوار؛ علم پر مبنی اور روزگار کی فراہمی" پر تبصرہ کرتے ہوئے سال کے نعرے کو پورا کرنے کے لیے فوجی اور قومی اداروں کی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی اور عوام کے مختلف طبقات کی ہمدردی کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ قومی پیداوار، خود کفالت اور مضبوط بنانے کے لیے نئے علم اور ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ