1 مارچ، 2022، 10:31 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84667615
T T
0 Persons
ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

قزوین، ارنا - قزوین کا قدیم شہر جسے "دیار مینودری" کے نام سے جانا جاتا ہے، درجنوں تاریخی پرکشش مقامات ہیں، جن میں سے کچھ منفرد اور بے نظیر ہیں اور ان مقامات کا دورہ  نوروز 1401کے سیاحوں کیلیے دلچسپ ہوگا۔

شہر قزوین میں بہت سے تاریخی پرکشش مقامات ہیں، جن میں سے کچھ صفوی دور سے اور بعض صفوی حکومت سے پہلے ادوار سے متعلق ہے۔

قزوین ملک کے مغرب اور شمال مغرب کو ملانے والی شاہراہ پر واقع ہونے کی وجہ سیاحوں کے لیے ایک پرکشش سفر اور نئی منزل بھی ہو سکتا ہے۔

ان شہر کے تاریخی اور سیاحتی مقامات درج ذیل ہیں:

'سعد السلطنہ' کاروانسرائے

اس تاریخی عمارت کا رقبہ 2.5 ہیکٹر ہے اور دنیا کے سب سے بڑے کاروانسیریز میں سے ایک ہے۔

یہ تاریخی مقام ناصر الدین شاہ کے دور میں قزوین کے حکمران باقر خان سعد السلطنہ کے حکم سے تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ کاروانسرائے جو روایتی بازار کے قریب واقع ہے ایران کا سب سے بڑا کاروانسرائے ہے اور اس میں کئی مکانات ، حمام، چائے خانہ اور مسجد ہے اور 90 کی دہائی سے میونسپلٹی کی طرف سے تعمیر نو کے بعد، اسے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔

اس عظیم تاریخی مقام کا دورہ کرنے والے سیاح اس مقام کی خوبصورت فن تعمیر کے دیکھنے کے ساتھ ساتھ قزوین کی تحائف اور دستکاری مصنوعات بھی تیار کر سکتے ہیں۔

یہ جگہ اب ایران میں دستکاری کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک بن گئی ہے، ایک ایسی مارکیٹ جو مستقبل قریب میں پہلی عالمی دستکاری مارکیٹ کے طور پر متعارف ہوگی۔

ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

''چہارانبیا''، بنی اسرائیل قوم کے چار انبیاء کی تدفین کی جگہ

چہارانبیاء ایران میں ایک منفرد مقبرہ اور مزار ہے کیونکہ یہ ایک ہی وقت میں چار انبیاء کی تدفین کی جگہ ہے۔

اس مقبرے کی تعمیر صفوی دور حکومت سے متعلق ہے اور قزوین کے لوگوں کے اہم ترین زیارتی مقامات میں سے ایک ہے۔

ایک ہزار سال سے زیادہ قدیم روایتی باغ

ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

2500 ہیکٹر کے رقبے پر مشتمل یہ روایتی باغ قزوین شہر کو سبز نگین کی طرح ڈھانپ رکھا ہے اور اسے اس شہر کے پھیپھڑوں کی ایک قسم سمجھا جاتا ہے اور قزوین کی ہوا کو خوشگوار بناتا ہے۔

البتہ گزشتہ نصف صدی میں شہری کاری اور تجارت کی ترقی کی وجہ سے اس باغ کا ایک بڑا حصہ تباہ و برباد ہو چکا ہے کیونکہ اس باغ کا رقبہ چار ہزار 500 ہیکٹر سے بھی زیادہ تھا۔

یہ روایتی باغ قومی ورثے کی فہرست میں رجسٹرڈ ہے اور یونیسکو میں عالمی رجسٹریشن کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

عتیق 'نامی' جامع مسجد

یہ جامع مسجد ایران کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک ہے جو قدیم زمانے میں آگ کا مندر تھی۔

اس شاندار قدیم مسجد کے اپنے بڑے صحن کے چاروں کونوں میں دو اونچے مینار ہیں اور منگولوں کے حملے سے ہونے والے نقصانات اور تباہی کے باوجود یہ اس حملے اور تباہی سے محفوظ رہی ہے۔

یہ مسجد ایرانی اسلامی فن تعمیر کی شان کا مظہر ہے اور 1000 سال پرانی ہے۔

یہ  مقام دنیا بھر میں مشہور ہے اور اسے ایرانی فن تعمیر اور خطاطی کے شاہکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

'کوشک' نامی دروازہ

یہ مقام قجری دور حکومت سے متعلق ہے اور ایران کے چند باقی ماندہ تاریخی دروازوں میں سے ایک ہے۔

ماضی بعید میں، شہروں میں ایسے دروازے تھے جو حکمران لوگوں کو ان دروازوں پر تعینات محافظوں کے ذریعے شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے کی اجازت دیتا تھا۔

ماضی میں، قزوین شہر کے 9 دروازے تھے جن میں سے 7 دروازے شہر کی ترقی اور گلیوں کی تعمیر کی وجہ سے تباہ ہو چکے ہیں۔

یہ دروازہ ایران کے باقی تین تاریخی دروازوں میں سے ایک ہے اور سیاحوں کے لیے دلچسب ہوگا۔

ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

'سردار بزرگ' نامی پانی کا گودام

شہر قزوین پانی کے گوداموں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے اور اب شہر کے کچھ پانی کے گودام شہر کے سیاحتی مقامات میں شامل ہیں۔ ان عمارتوں میں سے ایک 'سردار بزرگ ' کا پانی گودام ہے جو ایران کا سب سے بڑا واحد گنبد گودام ہے اور فتحعلی شاہ قاجار کے دور میں تعمیر کیا گیا ہے۔

ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

 'کانتور' چرچ

یہ چرچ دنیا کے تین چھوٹے گرجا گھروں میں سے ایک ہے جس کا دوسرا نام  'برج ناقوس' ہے۔

یہ جگہ اب عبادت گاہ نہیں ہے اور اسے سیاحتی مقام کے طور پر جانا جاتا ہے۔قزوین کی دیگر پرانی اور جدید عمارتوں کے مقابلے اس جگہ کا منفرد فن تعمیر ہے جو سیاحوں کو اپنی طرف راغب کر سکتی ہے۔

بعض تحریروں کے مطابق یہ عمارت قاجار کے اواخر میں اور عالمی جنگ کے دوران روسی حکومت کے شہریوں کو دی گئی تھی۔

ایرانی تاریخی شہر قزوین کے منفرد سیاحتی مقامات پر ایک جھلک

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .