19 فروری، 2022، 8:16 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84655802
T T
0 Persons
امیر عبداللہیان کا تمام جوہری پابندیوں کو ہٹانے کی ضرورت پر زور

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے سے متضاد تمام پابندیوں کو ہٹانے اور مذاکراتی عمل میں ہمارے ملک کی ریڈ لائنز پر توجہ دینے کیلیے ایران کے موقف پر زور دیا۔

 یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے میونخ کی سیکورٹی کانفرنس کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر ہالینڈ کے وزیر خارجہ 'ووپکه هوکسترا' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے بعض امور پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کو تہران اور ایمسٹرڈیم کے نظریات کو قریب لانے، تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے متضاد تمام پابندیوں کو ہٹانے اور مذاکراتی عمل میں ہمارے ملک کی ریڈ لائنز پر توجہ دینے کیلیے ایران کے موقف پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال، انسانی امداد کی فراہمی اور افغان مہاجرین کی صورتحال سے متعلق عالمی برادری کےعملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

امیر عبداللہیان نے یمن کی پیچیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال خطے کے  کوئی ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور ضروری ہے کہ تمام ممالک جنگ، فوجی جارحیت کے خاتمے اور اس مسئلے کے سیاسی حل کے لیے کوشش کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .