11 فروری، 2022، 9:06 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84647054
T T
0 Persons
صہیونی ریاست کے فضائی حملے شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں: روس

ماسکو، ارنا- روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان "ماریا زاخارووا" نے شام پر صہیونی ریاست کے فضائی حملوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

زاخارووا نے جمعرات کو روسی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ایک بیان میں  کہا ہے شام کی سرزمین پر اہداف پر مسلسل اسرائیلی حملوں نے بہت تشویش پیدا کر دی ہے۔ یہ حملے شام کی خودمختاری کی واضح خلاف ورزی ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سانا نیوز ایجنسی نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ بدھ کی صبح دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شامی فوجی جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

زاخارووا نے اس بات کی یاد کرائی کہ اس طرح کے اقدامات سے بین الاقوامی ہوا بازی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام کے فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا تسلسل ملک کی فوجی صلاحیت کو کم کر دے گا جس سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے شام اور اس کے اتحادیوں کی کوششوں کی تاثیر پر منفی اثر پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس شام کو دوسرے ممالک کے ساتھ مسلح تصادم کے علاقے میں تبدیل کرنے کا مستقل اور مضبوطی سے مخالف ہے۔ ہم ایک بار پھر چاہتے ہیں کہ اسرائیلی فریق ایسی کارروائیوں سے باز رہے۔

 خیال رہے کہ شام کیخلاف صیہونی حملہ اس وقت ہوا ہے جب عراق کے ہتھیاروں کے بڑے پیمانے پر تباہی کے کمیشن کے سابق رکن "سکاٹ رائٹر" نے خبردار کیا تھا کہ شام پر اسرائیلی حملے جاری رکھنے سے علاقائی تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔

حالیہ برسوں میں صیہونی ریاست نے دمشق اور شام کے مختلف علاقوں پر بارہا فضائی حملے کیے ہیں جنہیں زیادہ تر صورتوں میں دمشق کے فضائی دفاع کی بروقت مداخلت سے پسپا کر دیا گیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .