5 فروری، 2022، 7:34 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84639789
T T
0 Persons
ویانا مذاکرات میں ضمانتوں کا حصول ہمارے اہم موضوعات میں سے ایک ہے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی مذاکراتی ٹیم کا ایک اہم مسئلہ ضمانتوں کا حصول ہے اور ہم نے اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے بعض حصوں میں اتفاق کیا ہے۔

 یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے ہفتہ کے روز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رہ) کے حرم مطہر میں وزارت خارجہ کی امام خمینی سے تجدید عہد کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ ویانا مذاکرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پابندیاں ہٹانے کیلیے ہمارے اہم مسائل میں سے ایک ضمانت حاصل کرنا ہے۔ اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں ضمانت کے حوالے سے ہم نے اعلان کیا کہ کچھ معاہدے طے پا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ثالثوں کےذریعہ امریکہ سے کہا ہے کہ امریکہ کو عملی طورپر حسن نیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری نظر میں حسن نیت یہ ہے  کہ اس کے اثرات گراؤنڈ پر  نمایاں اور ظاہر  ہوں۔ بعض پابندیوں کی منسوخی گراؤنڈ پر ثابت ہوجائے تو یہ حسن نیت کا مظاہرہ ہوگا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ ویانا مذاکرات میں ہمارا ایک اہم مطالبہ پابندیوں کا خاتمہ اور ضمانت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاسی، اقتصادی  اور حقوقی میدانوں ٹھوس ضمانت چاہیے۔ اور ویانا مذاکرات میں ہم اس کا پیچھا کررہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .