ارنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سید ابراہیم رئیسی نے 19 جنوری ایک اعلی سطح سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن کی سرکاری دعوت پر ماسکو کا دورہ کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اس سفر کی دستاویزی فلم کی تفصیلات میں کہا کہ "تین ماہ قبل میرے روس کے دورے کے دوران، میرے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے اعلان کیا کہ مسٹر پوٹن مسٹر رئیسی کو روس کے دورے کی دعوت دیں گے۔"
انہوں نے کہا کہ اس دعوت کے جواب میں، میں نے اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ، اپنی ہمسائیگی کی پالیسی کے مطابق، اس دعوت کے ساتھ ساتھ رہنماؤں کی سطح پر سفر اور مواصلات کی توسیع کا خیرمقدم کرتا ہے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ صدر نے مجھے بتایا کہ جہاں کہیں بھی ہمارے لوگوں کے لیے فائدہ ہو، ایشیا، خطے اور دنیا کے ممالک جو تعاون اور مدد کے لیے تیار ہوئیں، میں جاؤں گا اور کوئی ریڈ لائن نہیں ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ چند مہینوں میں کے مغرب کے دوروں کے پیغام کے بارے میں کہا کہ ان دوروں میں مغرب کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ ایران، پابندیوں کے خاتمے کےلیے ویانا مذاکرات میں بھرپور شرکت کر کے لیکن اپنے تمام انڈے کو اس ٹوکری میں نہیں ڈالے گا اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے وہ مذاکرات کی میز پر سیاسی کھیل اور فریب کو قبول نہیں کرےگا۔
امیر عبداللہیان نے صدر کے دورہ ماسکو کے بعض پہلوؤں کے بارے میں سائبر اسپیس میں شائع ہونے والی منفی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ہم نے اس سفر کے دوران بہت کامیابیاں حاصل کیں اور اس بات او بڑے اعتماد اور ایمانداری کے ساتھ کہتا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ "ماسکو میں 32 گھنٹے"کے عنوان سے دستاویزی فلم جو ایرانی صدر کا دورہ روس کے بارے میں ہے ، کو گزشتہ روز 22:15 ایرانی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ