ان کا تعزیتی پیغام شرح ذیل ہے؛
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم ربانی آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی (رضوان اللہ علیہ) کے انتقال پر ملال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔
ان عالم دین کا انتقال، جو مدرسہ قم کے استاد اور اس دور کے فاضلوں اور دین کے مثالی خادموں میں سے تھے، ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔میں حضرت ولی عصر ارواحنا فدا کے روضہ اقدس اور علمائے کرام سمیت آپ کے عزیز و اقارب اور آپ کے شاگردوں کو دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے ان کیلئے صبر اور مزاحمت اور آیت اللہ صافی گلپایگانی کے علو درجات کی دعا کرتا ہوں۔
و لا حول و لا قوه الا بالله العلی العظیم.
سید علی الحسینی سیستانی
۲۸ جمادی الثانی ۱۴۴۳ هجری قمری
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرجع تقلید اور ایران کے بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ العظمی لطف اللہ صافی گلپایگانی دار فانی سے کوچ کر گئے۔
مرجع تقلید اور بزرگ عالم دین آیت اللهہ العظمی لطف اللہ صافی گلپایگانی چند روز قبل طبی معائنے کیلئے قم کے آیت الله گلپایگانی ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں وہ زیر علاج تھے تاہم پیر کی رات کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دنیا سے رحلت کر گئے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ