31 جنوری، 2022، 1:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84633195
T T
0 Persons
غریب آبادی کا فرانسیسی اور جرمن انسانی حقوق کے اہلکاروں کو مزاحیہ جواب

تہران، ارنا - ایرانی کونسل برائے انسانی حقوق کے امور کے سیکرٹری نے دو فرانسیسی اور جرمن انسانی حقوق کے اہلکاروں کو مزاحیہ جواب دیا۔

یہ بات کاظم غریب آبادی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہی۔

انہوں نے ایران میں ایک مجرم سے فرانسیسی سفیر اور جرمن کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفاع پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرانسیسی اور جرمنی کا ان دو حکام کو کسی مجرم کے دفاع کرنے کی بجائے ایران میں منافقین کے مظالم کے متاثرین کے بارے میں بھی موقف اختیار کرنا چاہیے۔

غریب آبادی نے بتایا کہ اگر دونوں فرانسیسی اور جرمن عہدیدار انسانی حقوق کے بارے میں فکر مند ہیں تو کسی مجرم کے دفاع کرنے کے بجائے انہیں ایران میں منافقین جن ممالک مین آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں، کے متاثرین کے بارے میں بھی موقف اپنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ''واقعی، کاظم درابی پر جرمنی میں میں اپنی بیٹی سے ملنے کی 15 سالہ پابندی کے بارے میں جرمن کمشنر کا کیا موقف ہے؟"

غریب آبادی کا فرانسیسی اور جرمن انسانی حقوق کے اہلکاروں کو مزاحیہ جواب

رپورٹ کے مطابق فرانس اور جرمنی کے سفیروں اور انسانی حقوق کے کمشنروں نے حال ہی میں نرگس محمدی کی سزا پر ردعمل کا اظہار کر کے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ایران اور فرانس میں فرق یہ ہے کہ ہم مجرموں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹتے ہیں لیکن فرانس مجرموں اور دہشت گردوں کو تحفظ اور پشت پناہی کر رہا ہے ۔ فرانس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا فرض پورا کرے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .