ارنا نمائندے کے مطابق، گودرزی نے اپنے سرکاری دورہ پاکستان کے موقع پر آج بروز بدھ کو کراچی کے شہر میں ایڈمیرل امین بیگ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے وفود کے اراکین سمیت پاکستان میں تعینات ایرانی فوجی عہدیدار "مصطفی قنبرپور" نے بھی حصہ لیا تھا۔
اس موقع پر ایرانی سرحدی کمانڈر نے یکساں اصولوں اور مشترکہ مفادات، باہمی احترام، سرحدی سالمیت کے احترام، قانونی اختیار اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان بحری تعاون اور معلومات کے تبادلے کیلئے ایک مسلسل فریم ورک کے قیام پر زور دیا جس میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں، سمندری جرائم کی روک تھام، عوامی قانون کا نفاذ، سمندری ماحول کا تحفظ اور سلامتی کو خطڑے میں ڈالنے والوں کا مقابلہ کرنا شامل ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، امدادی اور بچاؤ میں تعاون، سمندر میں مجرمانہ کارروائیوں کی روک تھام، مجرموں اور سرحد سے تجاوز کرنے والوں کی شناخت ناگزیر ہے۔
گودرزی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے اندرونی سرحدی فرائض کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس کے کمانڈر پاکستان کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور سمندری مشقوں میں شرکت کے مقصد سے آج دورہ کراچی پہنچ گئے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ گیارہویں باراکوڈا مشق کل (11 جنوری) کو 19 ممالک کی شرکت سے شروع ہوئی اور جمعرات تک جاری رہے گی۔ ریسکیو پینشن کے دائرہ کار کا تعین بحیرہ عرب کے شمالی حصے، پاکستان کے علاقائی پانیوں میں اور کراچی کی ساحلی پٹی کے قریب کیا گیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ