غیر ملکیوں کی ایران آنے پر پابندی میں فضائی سرحدوں سے داخل ہونے والے سیاح شامل نہیں

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر ثقافت برائے سیاحتی امور نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی ایران آنے پر پابندی میں فضائی سرحدوں سے داخل ہونے والے سیاح شامل نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری بڑی خوش خبری یہ ہے کہ دستکاری کے 2000 فنکاروں کے لیے رہائشی سہولیات کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت داخلہ نے 21 دسمبر کو نیشنل کورونا مینجمنٹ ہیڈ کوارٹرز کی منظوری کے مطابق 12 افریقی اور یورپی ممالک کے مسافروں پر 15 دن کے لیے ایران آنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا۔

نیز اسی حکم کے مطابق، غیر ملکیوں کو 26 دسمبر سے 15 دن تک زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں میں صرف اسلامی جمہوریہ کا درست رہائشی اجازت نامہ رکھنے والوں، طلبا کا ویزا، داخلہ ویزا (بشمول تاجر اور کاروباری افراد)، ورک ویزا، میڈیکل ویزا (صحت کی سیاحت) اور امیگریشن اور پاسپورٹ پولیس کی طرف سے روانگی اور واپسی کی مہر رکھنے والوں کو  ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اسی حکم میں، ایران کے سیاحتی ویزا کی 15 دنوں کے لیے معطلی شامل کردی گئی تھی۔

غیر ملکیوں کی ایران آنے پر پابندی میں فضائی سرحدوں سے داخل ہونے والے سیاح شامل نہیں

واضح رہے کہ ایرانی سیاحتی ویزوں کا اجرا 2020 سے نیشنل کورونا ہیڈ کوارٹر کے حکم سے روک دیا گیا تھا، جسے صدر کے حکم سے 26 نومبر کو دوبارہ شروع کیا گیا تھا؛ اس حکم نے بہت سے احتجاج کو بھڑکا دیا۔

تاہم، یہ جلد ہی واضح ہو گیا کہ 15 دن کی پابندی کا اطلاق فضائی سرحد سے آنے والے سیاحوں پر نہیں ہوتا ۔یقیناً، ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کہ ایران میں کورونا کی نئی قسم یعنی اومیکرون کا پھیلاؤ لوگوں کو کتنا متاثر کرتا ہے اور اور کیا نیشنل کورونا ہیڈ کوارٹر نئی پابندیوں اور پابندیوں کا اعلان کرے گا؟

اس سلسلے میں نائب ایرانی وزیر ثقافت برائے سیاحتی امور "علی اصغر شالبافیان" نے کہا کہ غیر ملکیوں کی ایران آنے پر پابندی میں فضائی سرحدوں سے داخل ہونے والے سیاح شامل نہیں ہے۔

اس حوالے سے دستکاری کے 2000 فنکاروں کے لیے رہائشی سہولیات کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .