23 دسمبر، 2021، 2:48 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84588354
T T
0 Persons
ہم دنیا بھر میں ایرانیوں کی حمایت کیلیے ایک جامع قانون کی منظوری کے خواہاں ہیں: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے بیرون ملک میں تقریباً 5 ملین ایرانیوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دنیا بھر میں ایرانیوں کی حمایت کیلیے ایک جامع قانون کی منظوری کےخواہاں ہیں۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے باکو کے دورے پر ہے، گزشتہ روز جمہوریہ آذربائیجان میں مقیم ایرانیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

اس ملاقات میں جس میں جمہوریہ آذربائیجان میں موجود ایرانی فنکاروں، کھلاڑیوں، تاجروں اور ممتاز شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی، ایرانی وزیر خارجہ نے مقیم ایرانیوں کے درمیان موجود ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیگر ممالک میں موجود ایرانیوں کو دنیا میں ایران کے سفیر قرار دیا اور کہا کہ دنیا کے تمام خطوں میں ایرانی لوگ قابل فخر ہیں۔

ہم دنیا بھر میں ایرانیوں کی حمایت کیلیے ایک جامع قانون کی منظوری کے خواہاں ہیں: امیر عبداللہیان

امیر عبداللہیان نے تقریباً 5 ملین ایرانیوں کی بیرون ملک موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم 13ویں حکومت میں دنیا بھر میں ایرانیوں کی حمایت کے لیے ایک جامع قانون کی منظوری کے درپے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ایرانی کو ایران واپس آنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے اور  وہ یہ جان لیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ خارجہ اس مسئلے کی ضمانت دیتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .