بوشہر میں 3600 ہارس پاور کیساتھ پہلے ایرانی میرین انجن کی نقاب کشائی

بوشہر، ارنا – 'مکران 3600' (mac3600 ) نامی پہلے ایرانی میرین ڈیزل انجن کی نقاب کشائی منگل کو بوشہر میں نائب ایرانی صدر برائےسائنس اور ٹیکنالوجی کی موجودگی میں کی گئی.

'مکران 3600' (mac3600 ) نامی پہلے ایرانی میرین ڈیزل انجن کی رونمائی تقریب کا آج بروز منگل جنوبی شہر بوشہر میں نائب ایرانی صدر برائس سائنس اور ٹیکنالوجی 'سورنا ستاری' کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ایرانی بحریہ کے کماندر جنرل شہرام ایرانی نے اس تقریب میں کہا کہ اس ڈیزل انجن کے استعمال سے فوجی جہازوں کی طاقت 2 گنا تک بڑھ جائے گی۔

ایڈمرل شہرام ایرانی نے مزید کہاکہ یہ ڈیزل میرین انجن ایرانی نوجوانوں اور اشرافیہ کی کوششوں کے ذریعے بنایا گیا ہے اور یہ فوجی جہازوں کی رفتار کو 27 سے 30 ناٹ تک بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بحری جہازوں کی رفتار 14 سے 15 ناٹ تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .