20 دسمبر، 2021، 5:05 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84584079
T T
0 Persons
حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی ہے: خطیب زادہ

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کو براہ راست پیغام دینے کے لیے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کے دعویٰ کے بارے میں کہاہے کہ حالیہ مہینوں میں ویانا مذاکرات کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

 یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ویانا مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ویانا میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ انریکہ مورا کے ذریعے مذاکرات کے بارے میں امریکہ کے کچھ تحریری اور غیر تحریری پیغامات موصول ہوئے اور ان کا فوری جواب دیا گیا۔

خطیب زادہ نے ویانا مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران سنجیدگي کے ساتھ مذاکرات میں حاضر ہوا ہے اور اپنے منطقی اور ٹھوس اصولوں پر قائم ہے۔ ویانا مذاکرات میں دو دستاویزات پر اتفاق ہوا ہے اور ویانا میں ایران اور امریکہ کے درمیان کوئی براہ راست بات چیت نہیں ہوئی۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ دنیا نے ابھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کو فراموش نہیں کیا ہے۔ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی۔ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنے کے لئے امریکہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 پر عمل کرے اور ایران کے خلاف تمام غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں کو ختم کرے اور اس بات کی ضمانت دے کہ وہ مستقبل میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہیں ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن میں ایرانی سفیر کے بارے میں شائع شدہ اخبار کا ذکر  کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور انصار اللہ کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں ۔ ایران کی طرف سے  یمنی عوام کی اخلاقی، سیاسی اور اقتصادی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اسلام آباد میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

سعید خطیب زادہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جامع اور ہمہ گير حکومت کی تشکیل کا مطالبہ ایک عالمی مطالبہ ہے اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ نے بھی افغانستان میں جامع اور ہمہ گير حکومت کی تشکیل پر زوردیا ہے۔ اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  نے افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی  سے ملاقات میں ایران کی طرف سے افغان عوام کی مدد جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جامع حکومت افغانستان کے مستقبل کے لئے اہم ہے اور جامع حکومت کے ذریعہ افغانستان میں پائدار امن قائم ہوسکتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .