یہ بات "علی باقری کنی" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ دیگر وفود کے ساتھ ہماری مشاورت کے بعد بدھ کے روز ہم نے یورپی یونین کے نائب خارجہ پالیسی کے سربراہ انریکہ مورا کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے اور آگے بڑھنے کے راستے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سنئیر جوہری مذاکرات کار نے کہا کہ ہم نے اس ہفتے اچھی پیش رفت کی ہے۔ ہم آج ایک مشترکہ کمیشن بلائیں گے اور کچھ دنوں کے وقفے کے بعد بات چیت جاری رکھیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تہران، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے مذاکرات کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات چند دنوں کے وقفے کے بعد جاری رہیں گے۔
متعلقہ خبریں
-
غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کیلیے سنجیدہ ارادے کے ساتھ ویانا مذاکرات کا آغاز کریں گے: اعلی ایرانی مذاکرات کار
ویانا، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے ویانا میں مذاکرات کے نئے دور کے موقع…
آپ کا تبصرہ