12 دسمبر، 2021، 11:04 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84574099
T T
0 Persons
پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس کے کمانڈر ایران روانہ ہوگئے

اسلام آباد، ارنا - پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس کا کمانڈر دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ کی دعوت پر اتوار کی صبح تہران روانہ ہوگئے۔

پاکستان اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF)کا کمانڈر جنرل شبیر احمد نوریجو  آج بروز اتوار ایرانی اینٹی نارکوٹکس پولیس چیف کی دعوت پر جنرل مجید کریمی کی دعوت پر ایرانی دار الحکومت تہران پہنچ گئے۔

جنرل شبیر احمد مقامی وقت کے مطابق آج صبح اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تہران روانہ ہوئے اور اپنے دورہ ایران کے دوران اپنے ایرانی ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کر کے ایران اور پاکستان کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کی انسداد منشیات پولیس کے سربراہ جنرل کریمی نے گزشتہ سال کے دسمبر مہینے میں پاکستان کا چار روزہ سرکاری دورہ کیا جس دورے کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب، وزیر داخلہ،  اینٹی نارکوٹکس کنٹرول کے وزیر، بلوچستان بارڈر فورسز کے کمانڈر اور صوبے میں انسداد منشیات فورس کے کمانڈر سے ملاقات کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@   

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .