ایرانی محکمہ توانائی کا پانی اور توانائی کے شعبوں میں اقوام متحدہ سے تعاون پر تیار

تہران، ارنا- ایرانی وزیر توانائی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے دفتر سے تعاون پر تیار ہے۔

ان خیاالات کا اظہار "محمد علی فرحناکیان" نے آج بروز بدھ کو ایران میں قائم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے دفتر کے نمائندے "کلودیو پروویداس" سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے پانی، بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں ایران کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ پانی اور صفائی ستھرائی، بجلی اور توانائی، ماحولیات، آب و ہوا، رسک مینجمنٹ وغیرہ سے متعلق مسائل پر تعاون پر تیار ہیں جو اس تنظیم کے ایجنڈے میں ہے۔

فرحناکیان نے کہا کہ  س سلسلے میں نتیجہ خیز تعاون کے متعدد اور متنوع شعبے جو ٹھوس اور عملی نتائج کا باعث بنتے ہیں تجویز کیے جا سکتے ہیں۔

ان کے مطابق پانی، بجلی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر علاقائی منصوبے بھی مشترکہ طور پر ڈیزائن اور لاگو کیے جا سکتے ہیں۔

دراین اثنا ایران میں قائم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے دفتر کے نمائندے کلودیو پروویداس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام، اقوام متحدہ کے تحت ان خصوصی اداروں میں سے ایک ہے جو ملک میں منصوبوں کو لاگو کرنے، ضروری ٹیکنالوجیز کی منتقلی، بین الاقوامی وسائل تک رسائی کے مواقع پیدا کرنے اور ان کی ضمانت دینے کی تکنیکی صلاحیت رکھتی ہے۔

نیز اس ملاقات میں دونوں فریقین نے تعاون شروع کرنے، اس کی وسعت اور ترقی دینے کیلئے ضروری دستاویزات تیار کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے سے اتفاق کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .