28 نومبر، 2021 3:42 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84558352
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ کی ای سی او کے سربراہ سے ملاقات

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکمانستان میں منعقدہ ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر اس تنظیم کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز اتوار کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں منعقدہ ای سی او سربراہی اجلاس کی سائڈ لائن میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس اجلاس کے موقع پر اپنے قازقستان، ازبکستان اور جمہوریہ آذربائیجان کے ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتوں میں مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha