24 نومبر، 2021، 7:07 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84554294
T T
0 Persons
ایران کی ای سی او رکن ممالک سے تجارتی لین دین کی شرح میں 5۔48 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 مہینوں کے دوران، ایران اور ای سی او رکن ممالک کے درمیان 20 ملین 300 ہزار ٹن مصنوعات کی لین دین ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 9 ارب 233 ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 43 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 5۔48 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

"سید روح اللہ لطیفی" نے مزید کہا کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایران اور ای سی او رکن ممالک کے درمیان 20 ملین 300 ہزار ٹن مصنوعات کی لین دین ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 9 ارب 233 ملین ڈالر ہے جن میں 17 ملین 440 ہزاراور 617 ٹن (6 ارب 30 ملین 544 ہزار 7 ڈالر) کا حصہ برآمدات اور 2 ملین 877 ہزار 222 ٹن (3 ارب 302 ملین 992 ہزار 785 ڈالر) کا حصہ درآمدات سے تعلق رکھتا ہے۔

 لطیفی نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران، ایران اور اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 43 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 5۔48 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ایرانی کسٹم ادارے کے سربراہ نے ای سی او رکن ممالک کو ایران کی برآمدات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی اقتصادی تعاون تنظیم کے ارکان میں برآمدات میں وزن کے لحاظ سے 58 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جس میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 5۔1 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 5۔14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایران کی ای سی او رکن ممالک سے درآمدات سے متعلق بھی کہا کہ پچھلے 7 مہینوں کے دوران، ایران کی ان ممالک سے درآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .