18 نومبر، 2021، 10:30 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84546464
T T
0 Persons
کینیڈا کو انسانی حقوق کیخلاف جرائم میں صہیونی کا ساتھ دینے کا جوابدہ ہونا ہوگا: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران میں میں انسانی حقوق سے متعلق قرارداد کے رد عمل پر کینیڈین حکام کو مشورہ دیا کہ وہ مقامی باشندوں کی نسل کشی کی منظم پالیسی بند کر ے سمیت فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کیخلاف صیہونی ریاست کے جرائم میں ملوث ہونے کا جوابدہ ہو۔

"سعید خطیب زادہ" نے کہا کینیڈا کیجانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں قرارداد کے مسودے میں بعض مغربی ممالک کی حمایت سے جھوٹی معلومات پر مبنی بے بنیاد الزامات کی تکرار کی کوئی قانونی جواز نہیں ہے؛ انہوں نے اس قرارداد کا بنیادی طور پر مسترد کر دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ قرارداد کمزور اور بکھرے ہوئے بین الاقوامی ووٹوں پر مبنی ہے اور اس کے مثبت ووٹوں کا ایک بڑا حصہ مختلف سیاسی دباؤ اور دھمکیوں کا نتیجہ ہے۔

خطیب زادہ نے ایران کے ناکام "ہتک عزت" کے منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے کینیڈا اور قرارداد کے دیگر اہم بانیوں کے نشے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ کچھ اداکاروں کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بشمول جابر اور جارح حکومتوں کو ہتیھاروں کی فروخت کی ایک طویل تاریخ ہے اور انہوں نے انسانی حقوق کو اپنے سیاسی عزائم اور ارادوں کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر اخلاقی اور غیر منصفانہ اقدامات سے نہ صرف انسانی حقوق کی صورتحال کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اس کا احترام کرنے میں مدد نہیں ملتی بلکہ قوموں کیخلاف منفی دقیانوسی تصورات اور سیاسی لیبلنگ کو اکساتے ہیں۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم کینیڈا کی حکومت اور اس قرارداد کے دیگر بانیوں کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، جو کہ انسانی حقوق کے اعلی اقدار کے غلط استعمال کی واضح مثال ہے تاکہ سیاسی مقاصد کو آگے بڑھایا جا سکے اور اس قرارداد کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔

انہوں نے ایران مخالف قرار داد کے حامیوں کے اقدام کو کسی سیاسی مقصد کے حصول کیلئے قرار دیتے ہوئے کینیڈا کیجانب سے انسانی حقوق سے متعلق سیاہ کارنامہ رکھنے والی بعض حکومتوں بشمول امریکہ، برطانیہ اور صہیونی ریاست کو  ایرانی عوام کو انسانی حقوق سیکھانے کیلئے اکھٹنے کرنے کو شرم کی بات قرار دے دیا۔

انہوں نے کینیڈین حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کے اندر اور باہر اپنے غیر انسانی طرز عمل کی اصلاح کے لیے اقدام کریں اور مقامی کینیڈینوں کیخلاف نسل کشی کی حکومت کی منظم پالیسی کو روکیں اور فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی ریاست کے غیر انسانی جرائم میں ملوث ہونے پر جوابدہ ہو۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .