11 نومبر، 2021، 12:07 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84537310
T T
0 Persons
اپنے وعدوں پر تمام فریقوں کی واپسی مذاکرات کی ترقی کا اہم اصل ہے: امیر عبداللہیان

تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ویانا مذاکرات کی بحالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کی اپنے وعدوں کی طرف واپسی مذاکرات کی ترقی کا ایک اہم اصل ہے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج اپنے ٹویٹر پیج پر کہی۔

انہوں نے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی کے دورہ یورپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں، باقری یورپ میں کامیاب مذاکرات میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران ویانا میں مذاکرات کی میز پر ایک اچھا معاہدہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے اور تمام فریقین کی جانب سے  اپنے وعدوںکو پورا کرنا مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلیے ایک اہم اصل ہے۔

باقری نے جوہری معاہدے اور دو طرفہ تعلقات پر یورپی ٹرائیکا کے ساتھ بات چیت کے لیے یورپ کا سفر کر چکے ہیں، اور اب تک فرانسیسی اور جرمن حکام کے ساتھ بات چیت کر چکے ہیں اور کل لندن جائیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

انہوں نے پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب کےساتھ مشاورت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اگلے سال یورپی یونین کی صدارت سنبھالے گا جو یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے، علاقائی تعلقات اور 29نومبر کو ویانا میں P4+1 کے ساتھ  مذاکرات میں فرانس کے بین الاقوامی کردار کو ادا کرنے کیلیے ایک موقع ہو سکتا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .