8 نومبر، 2021، 11:34 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84533579
T T
0 Persons
ایرانی تنظیم برائے حج اور زیارت کے سربراہ دورہ شام پہنچ گئے

تہران، ارنا- ایرانی تنظیم برائے حج اور زیارت کے سربراہ، زائرین کی قافلے کی شکل میں شام میں زیارتی سفروں کی بحالی اور اس حوالی سے حتمی منصوبہ بندی کیلئے ایک وفد کی قیادت میں دورہ شام پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق، "علی رضا رشیدیان" اور ان کے ہمرا وفد، اتوار کی رات کو دمشق کے دورے پر پہنچ گئے جہاں شام میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، نائب شامی وزیر برائے سیاحت اور شام کے وزیر اوقاف کے دفتر کے سربراہ نے ان کا استقبال کیا۔

رشیدیان، اس دورے میں شام کے متعلہ اداروں کے حکام سے ملاقاتوں میں ایرانی زائرین کے قافلوں کو از سر نو شام بھیجنے اور حضرت زینب (س) اور حضرت رقیہ (س) کے مقدس روضوں کی زیارت کے لیے ضروری تیاریوں کو حتمی شکل دینے پر مذاکرات کریں گے۔

نیز شام کے زیارتی کے سفروں کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے ابتدائی اقدامات کیے گئے ہیں اور صحت سے متعلق تیار کردہ ہدایات، ایرانی وزارت خارجہ کے ذریعے شامی حکام کو بھیج دی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .