رپورٹ کے مطابق، ورلڈ انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں کا اتور کے روز سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں آغاز کیا گیا۔
ان مقابلوں میں ایران سے سجاد غلامی نے 86 کلوگرام کی کیٹگیری میں جمہوریہ آذربائیجان، ترکی، آرمینیا اور لتونی کے حریفوں کیخلاف کھیلے گئے میچز میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
انہوں نے فائنل مرحلے میں یوکراینی حریف کیخلاف اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرلیا تا ہم وہ کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں اور دوسری پوزیشن پر کھڑے رہیں۔
اس سے پہلے دیگر ایرانی پہلوان "محمد صادق فیروز پور" نے ان مقابلوں کی 74 کلوگرام کی کیٹگیری میں ایک چاندی کے تمغے کو اپنے نام کر لیا۔
واضح رہے کہ ورلڈ انڈر 23 فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے پہلے پانچ اوزان کے اختتام پر ایران سے "امیر علی آذر پیرا" 97 کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک طلائی تمغہ جیت لیا اور "احمد محمد نژاد جوان"، "علی اکبر فضلی"، اور "علی سواد کوہی" نے بالترتیب 57، 70 اور79 کلوگرام کی کیٹگیریز میں تین کانسی کے تمغے جیت لیے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ