منصوری نے مدرسہ دینی عروہ الوثقی کی جانب سے "قرآن کے ساتھ حلقہ انس" کے عنوان سے معنقدہ قرآنی محفل میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی دلکش آواز اور قرائت کے انداز کے ذریعے سب کو داد دلوانے میں مجبور کردیا.
تفصیلات کے مطابق، قاری کریم منصوری نے جمعے کے روز لاہور میں عروہ الوثقی دینی مدرسے کی دعوت پر، جو شیعوں سے وابستہ ہے اور اسلامی مذاہب کے اتحاد اور ہم آہنگی کے میدان میں سرکردہ اداروں میں سے ایک ہے، مسجد بیت العتیق میں قرآنی محفل میں شرکت کی۔
ممتاز سنی عالم دین اور حدیث سوسائٹی آف پاکستان کے سربراہ علامہ "سید ضیاء اللہ شاہ بخاری" نے تقریب میں شرکت کرنے والے قاریوں بالخصوص ایرانی قاری کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے قرآن پاک پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت پر بات کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اسلام آباد، ارنا – پاکستانی شہر لاہور میں منعقدہ قرائت کی محفلوں میں شرکت کے لئے آئے ہوئے نامور ایرانی قاری "حاج کریم منصوری" نے حاضرین کو اپنی خوبصورت تلاوت سے حیران کردیا.
آپ کا تبصرہ