4 نومبر، 2021، 2:26 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84529626
T T
0 Persons
ایران میں عالمی سامراج کے خلاف قومی یوم مزاحمت اور یوم طلباء کی تقریبات کا آغاز

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں 4 نومبر 1979 کو امریکی سفارت خانے پر قبضہ جما لینے کے دن کو قومی یوم طلبا کے نام پر رکھا گیا ہے لہذا آج جمعرات کے روز اس دن کی 42ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں "امریکہ مردہ باد، صہیونی مردہ باد" کے نعرے لگائے.

ایرانی طلباء کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں ہیلتھ پروٹوکول کے فریم ورک کے اندر شرکت کی۔
تہران میں منعقدہ تقریب میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے دنیا کے خلاف اور خاص طور پر ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کے قتل عام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 100 سالوں میں اس ملک نے مختلف علاقوں میں 40 جنگیں لڑی ہیں۔
دنیا کے مختلف حصوں، امریکی افواج، یورپ، افریقہ، جنوبی امریکہ، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور روس کی جنگوں میں اس نے حصہ لیا اور ان جنگوں میں 80 لاکھ افراد براہ راست اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ امریکہ کی بغاوتوں، اقتصادی پابندیوں، جنگوں اور اندرونی خلفشار کی فہرست میں 200 واقعات کے ساتھ اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ 750 فوجی اعلیٰ افسران کے ساتھ اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ایرانی عوام نے وطن عزیز کے قومی پرچم لہرانے کے ساتھ اپنے ملک، 13 آبان کے شہدا اور بانی اسلامی انقلاب کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک بار پھر باہمی اتحاد اور یکجہتی کی نشاندہی کی.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .