27 اکتوبر، 2021، 12:26 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84519817
T T
0 Persons
عالمی برادری کو جلد ہی افغانستان کے عوام کی مدد کرنی ہوگی: ایرانی مندوب

تہران، ارنا - اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو جلد ہی افغانستان کے عوام کی مدد کرنی ہوگی۔

یہ بات مجید تخت روانچی نے بدھ کے روز ایک نوٹ میں لکھی۔

انہوں نے آج تہران میں روس سمیت افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں افغانستان کی موجودہ افسوسناک صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایرانی سفیر نے مزید بتایا کہ افغانستان کے عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ اور عالمی برادری کو مل کر افغانستان کے عوام کی مدد کرنی چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان کے عوام کی ہر ممکن مدد و حمایت اور افغانستان کے عوام کو اس نازک صورتحال سے نکالنے کے راستوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کے اچانک اور فوری انخلاء اور اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے اور افغانستان کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں آ جانے کے بعد کچھ اس قسم کے حالات پیدا ہو گئے جس کے سیاسی،اقتصادی، سماجی اور سلامتی سے متعلق اثرات علاقے پر مرتب ہوئے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب  کا کہنا تھا کہ ایران، افغانستان کے ایک ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے جس کے افغانستان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی، لسانی اورمذہبی روابط ہیں افغانستان کے عوام کے مسائل و مشکلات پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

قابل ذکر ہے کہ آج تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوسرا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .