23 اکتوبر، 2021، 3:57 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84515695
T T
0 Persons
ایرانی فلم ساز کی 2 عالمی میلوں میں شاندار کارکردگی

بوشہر، ارنا -  شہر بوشہر کی ثقافت اور اسلامی گائیڈنس تنظیم کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی فلم ساز 'سجاد سلیمانی ' نے اپنی مختصر فلم '12 بجے' کےلیے 2 عالمی میلوں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ بات خاتون فاطمہ کرمپور نے آج بروز ہفتہ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی جنوبی شہر بوشہر سے تعلق رکھنے والے فلمساز'سجاد سلیمانی کی فلم '12 بجے' نے امریکی میلے میں بہترین فلم کا ایوارڈ، بہارتی فلمی میلے کا سلور ایوارڈ کو حاصل کیا۔

کرمپور نے مزید کہا کہ اس فلم کو ان دو فلمی میلوں کے علاوہ ترک میلے کے اعزازی ڈپلومے سے نوازا گیا ہے۔

ایرانی فلم ساز سلیمانی نے اس سے قبل کئی بین الاقوامی فلمی میلوں سے اپنی فلموں A Bit Further Away " ، " Sidewalk" اور ""The Lord"" کے لیے ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔

اس ایرانی فلم '12 بجے' نے اب تک کئی بین الاقوامی میلوں بشمول برطانیہ، امریکہ ، انڈیا، ترکی ، فرانس ، اٹلی ، انڈیا ، امریکہ، سلوواکیہ ، آسٹریا انٹرنیشنل۔ اور اٹلی کے فلمی میلوں میں شرکت کی ہے۔

یہ مختصر فلم اس وقت اٹلی میں میں دکھائی جا رہی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@         

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .