11 اکتوبر، 2021، 11:06 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84501132
T T
0 Persons
ایران اور جنوبی افریقہ کا علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور جنوبی افریقہ کی خاتون وزیر برائے بین الاقوامی تعاون نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" نے آج بروز پیر کو جنوبی افریقہ کی خاتون وزیر برائے بین الاقوامی تعاون "پاندور" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون پر مذاکرات کیے۔

اس ٹیلی فونک رابطے میں مختلف مسائل جیسے تہران میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر 10 ویں سیاسی کمیٹی کا انعقاد، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کمیشن کی 15 ویں میٹنگ کا وزرائے خارجہ کی سطح پر انعقاد، ایرانی صدر کا سرکاری دورہ افریقہجنوبی اور دیگر دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاندور نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے باہمی تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس سلسلے میں ایرانی صدر کے پریٹوریا کے دورے اور مشترکہ کمیشن کے 15 ویں اجلاس کے انعقاد کا بھی ذکر کیا، جس کی میزبانی جنوبی افریقہ 2022 کے پہلے چھ مہینوں میں پریٹوریا میں کرے گا۔

در این اثنا امیر عبداللہیان نے ان سب موضوعات کا خیرمقدم کرتے ہوئے سرمایہ کاری، توانائی اور صحت پر ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .