8 اکتوبر، 2021، 5:49 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84496993
T T
0 Persons
ایرانی بچوں نے دنیا کے بچوں کو خط لکھا

تہران، ارنا- ایرانی بچوں کے ایک گروپ نے دنیا بھر میں اپنے ساتھیوں کے نام میں ایک کھلے خط میں بچوں کے عالمی دن کی مبارکباد دی اور جنگ اور نفرت کے بجائے تمام بچوں اور مختلف ممالک کے لوگوں کے لیے امن اور دوستی کی خواہش کی۔

ایرانی بچوں اور نوعمروں کے دانشورانہ ترقی کے مرکز کے مطابق، یہ خط، جو بچوں کے عالمی دن اور 1400 کے شمسی سال میں قومی بچوں کے ہفتہ کے موقع پر لکھا گیا ہے، کو ترجمہ کے بعد  بچوں اور نوعمروں کے دانشورانہ ترقی کے مرکز اور قومی بچوں کے ہفتے کے سیکریٹریٹ  کیجانب سے تہران میں سفارت خانوں کو بھیجے جائیں گے تا کہ دوسرے ممالک میں بچوں تک پہنچیں۔

ایران کے بچوں کی طرف سے دنیا کے بچوں کے نام  میں خط میں لکھا گیا ہے کہ ہم ایرانی بچے دنیا کے تمام بچوں کو سلام کرتے ہیں۔ ہم جس طرح کے ہمارے بزرگ کہتے ہیں، ان کی زندگی کی مٹھاس ہیں۔ اور ان کے الفاظ میں ان کی خواہش ہے کہ ہم ہمیشہ خوش رہیں اور کوئی چیز ہمارے خوابوں اور ہماری دنیا کو کمزور نہ کرے۔

لیکن جب بالغ ہماری طرف توجہ نہیں دیتے ہماری دنیا تلخ ہوجاتی ہے اور ہماری ہنسی مٹ جاتی ہے۔

ہم سب سے محبت کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں اور ممالک کے درمیان کوئی جنگ نہ ہو۔

ہمیں مفاہمت، محبت اور خوشی ، تحائف دینا اور وصول کرنا، ایک دوسرے پر مسکرانا اور امن اور دوستی پسند ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی مسکراتے ہوئے چہرے کے ساتھ یکساں نظر آئے۔

واضح رہے کہ اس سال کے قومی بچوں کے ہفتے کے پروگرام "خوشگوار بچپن، خوشگوار زندگی کا رنگ" کے نعرے کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں اور ہر روز ایک مرکزی موضوع کے لیے وقف ہیں جن میں بچے اور زندگی اور تفریح ​، بچے اور ثقافتی ورثہ، بچے اور روحانیت اور بچے اور سائبر اسپیس، شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سال کا قومی بچوں کا ہفتہ 7 سے 10 اکتوبر ایرانی جنوبی علاقے ایذہ سے تعلق رکھنے والے ایک عقیدت مند نوجوان "علی لندی" کی یاد میں ملک بھر میں منایا جائے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .