4 اکتوبر، 2021، 9:14 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84494006
T T
0 Persons
ایرانی پہلوانوں نے عالمی کشتی چیمپئن شپ میں دو طلائی تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ناروے میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں دو ایرانی پہلوانوں "میر محمد یزدانی" اور "علیرضا سرلک" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چاندی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ورلڈ چیمپئن شپ فری اسٹائل ریسلنگ مقابلوں کا یکم اکتوبر سے آغاز کیا گیا اور اور یہ مقابلے کل بروز منگل (5 اکتوبر) کو ٹاپ ٹیموں اور افراد کی پہچان کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوان "میر محمد یزدانی" نے 65 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائل مرحلے میں روسی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھانے کے باوجود 4-14 نتیجے کیساتھ شکست کھا کر ایک چاندی کے تمغے کو جیت لیا۔

نیز دیگر ایرانی پہلوان "علیرضا سرلک" 57 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائنل مرحلے میں امریکی حریف "توماس گیلمان" کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں  اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

واضح رہے کہ ایرانی پہلوان "حسن یزدانی" نے گزشتہ روز کے دوران ناروے میں منعقدہ عالمی کشتی مقابلوں کے فری اسٹائل کی 86 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارحانہ انداز میں امریکی حریف "دیوید تیلور" کو 2-6 نتیجے کیساتھ شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

نیز دیگر ایرانی پہلوان "امیر حسین زارع" نے فری اسٹائل کشتی مقابلوں کے فائنل مرحلے کی 125 کلوگرام کی کیٹگیری میں جارجیا کے حریف "گنو پتریاشویلی" کو 2-9 نتیجے سے شکست دے کر ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .