4 اکتوبر، 2021، 3:24 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84493725
T T
0 Persons
ایران کی متحدہ عرب امارات میں 350 ملین ڈالر کے پیٹروکیمیکل بزنس کیس میں فتح

تہران، ارنا- ایران پیٹرو کیمیکل ٹریڈنگ کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ میں اس کمپنی کی فتح اور تقریبا 350 ملین ڈالر کی مالیت پر اپنے حقوق کے حصول کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران پیٹروکیمیکل ٹریڈنگ کمپنی نے اس اہم کامیابی کی تفصیلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی ماہ کی قانونی مہم کے بعد، ہیزل کمپنی کیخلاف پیٹرو کیمیکل ٹریڈنگ کمپنی (پی سی سی) کے مقدمے کے فیصلے کو بالآخر دبئی میں متحدہ عرب امارات کی سپریم کورٹ نے منظور کرلیا۔

مذکورہ کیس میں عدالت کا فیصلہ اگست 2020 میں جاری کیا گیا تھا؛ اس فیصلے کے مطابق ہیزل کو پی سی سی پیٹرو کیمیکل ٹریڈنگ کمپنی کو ہرجانے کے طور پر تقریبا 780 ملین درہم بطور پرنسپل اور 1.2 ارب درہم ادا کرنے کی سزا سنائی گئی۔

دبئی کورٹ آف اپیل نے 27 جنوری 2021 کو اس فیصلے کو برقرار رکھا اور بالآخر 26 ستمبر 2021 کو دبئی سپریم کورٹ برانچ میں اسے حتمی منظوری دی گئی۔

پی سی سی پیٹروکیمیکل ٹریڈنگ کمپنی ملک کے پیٹروکیمیکل کمپلیکسوں میں واحد ایرانی اقتصادی ادارہ ہے جو بیرونی عدالتوں میں دائر مقدمات میں پہلی بار مختلف مقدمات میں اپنا تسلط اور قانونی جواز ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ  ابھی اس کیس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .