4 اکتوبر، 2021، 2:39 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84493653
T T
0 Persons
ایرانی سیمرغ کا مجسمہ ایکسپو 2021 میں قوموں کے اتحاد کی علامت بن گیا

شیراز، ارنا – متحدہ عرب امارت کے شہر دبئی میں عالمی نمائش گیارہ ماہ کی تاخیر کے بعد بالآخر ستمبر کے مہینے میں دوبارہ کھولی گئی جس میں شیراز سے تعلق رکھنے والے پینٹر اور مجسمہ ساز 'عبدالعلی گنجور قصر الدشتی' نے ایک شاندار کام کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کی۔

یہ بات عبدالعلی غنجور قصر الدشتی نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دبئی ایکسپو 2020 جو کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی، مختلف ممالک کی ثقافت اور ایجادات کے مظہروں کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اس نمائش میں موجود ہے۔

ایرانی فنکار نے کہا کہ یہ ایکسپو دنیا کے اہم ترین ایونٹس میں سے ایک ہے جو ٹیکنالوجی ، جدت ، آرٹ اور فن تعمیر کے شعبوں میں مختلف ممالک کے بہترین کارناموں کو دکھانے کے لیے منعقد کیا گیا ہے اور تقریبا 200 ممالک نے اس میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس نمائش میں سیمورغ کے علامتی مجسمے کی شکل میں ایک کام پیش کرکے حصہ لیا۔ یہ مجسمہ اس وقت ایرانی پویلین کے دروازے پر ایران کے مظہر کے طور پر نصب ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .