5 اکتوبر، 2024، 9:18 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85618634
T T
0 Persons

لیبلز

الجلیل حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں + ویڈیو

5 اکتوبر، 2024، 9:18 PM
News ID: 85618634
الجلیل حزب اللہ کے راکٹوں کی زد میں + ویڈیو

تہران- ارنا- میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع الجلیل علاقے پر حزب اللہ لبنان کے شدید راکٹ حملے کی اطلاع دی ہے۔

ہفتہ کو موصولہ خبروں کے مطابق  حزب اللہ نے  الجلیل پر بھاری میزائل حملہ کیا۔

صہیونی میڈیا  نے  بھی اعلان کیا  ہے کہ چند منٹوں میں لبنان سے الجلیل کی جانب 30 راکٹ فائر کیے گئے۔

حزب اللہ نے  اسی طرح صہیونی بستی "دان" کے جنگلاتی علاقوں میں صہیونی فوجیوں کی پناہ گاہوں اور  ٹھکانے پر میزائلوں سے  حملہ کیا ۔

صہیونی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ آج صبح سے لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال کی جانب تقریباً 110 راکٹ داغے گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع اور سوشل نیٹ ورکس نے اس لمحے کی فوٹیج  بھی شائع کی ہيں جب حزب اللہ کے میزائل مقبوضہ علاقوں میں لگے۔

لبنان کے اسلامی مزاحمتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ نے آج صبح سے صیہونی حکومت کے خلاف 13 فضائی اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔

صیہونی فوج نے 23 ستمبر سے جنوبی لبنان پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے جو تا بہ حال جاری ہيں۔

لبنان کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں اب  سیکڑوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .