ایرانی قومی فٹبال ٹیم متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوگئی

تہران، ارنا- ایرانی قومی فٹبال ٹیم، قطر ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ مقابلوں کے سلسلے میں یو اے ای کیساتھ میچ کیلئے دبئی روانہ ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی قومی فٹبال ٹیم قطر میں 2022 ورلڈ کپ کے آخری کوالیفائنگ راؤنڈ کے فریم ورک میں اپنے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کا سامنا کرنے کے لیے چند منٹ قبل ایک خصوصی پرواز کے ذریعے تہران سے دبئی روانہ ہوئی۔

ایرانی قومی فٹبال ٹیم کے کھیلاڑی، "دراگان اسکوچیچ" کی سربراہی میں قطر ورلڈ کپ کے فائنل کوالیفائر کے گروپ اے میں 6 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کیخلاف میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ آج بروز اتوار کو قومی فٹبال  ٹیم نے اپنا پہلا تربیتی سیشن منعقد کیا اور باقی تربیتی سیشن کا متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیا جائے گا۔

 نیز لیجن نیئر کھیلاڑی اس ہفتے کے میچز کے بعد متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے اور تربیتی کیمپ میں شامل ہوجائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .