80 ہزار سے زائد ایرانی زائرین عراق کی سرزمین پر پہنچ گئے

تہران، ارنا- ایرانی تنظیم برائے حج ور زیارت کے امور نے کہا ہے کہ تقریبا 80 ہزار سے زائد ایرانی زائرین، اربعین حسینی کی تقریب میں حصہ لینے کیلئے عراق پہنچ گئے ہیں۔

"علیرضا رشیدیان" نے آج بروز پیر کو کربلا میں تعنیات ایرانی قونصل جنرل "سید مجتبی کریمی" سے ایک ملاقات میں مزید کہا کہ منگل تک عراق میں زائرین کی آمد کی لہر ہے اور اس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب تک عراق میں زائرین کے داخلے میں کوئی خاص مسئلہ نہیں ہوا ہے  اور صرف درخواست گزاروں کے محدود اجتماع نے شلمچہ اور مہران کی سرحدوں پر  کچھ مسائل پیدا کیے۔

رشیدیان نے  کہا کہ خوش قسمتی سے، ہمیں اب تک عراق کے اندر کوئی پریشانی نہیں ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ زائرین کی واپسی میں پُرسکون اور مطلوبہ عمل دیکھنے کو ملے گا۔

حج اور زیارت تنظیم کے سربراہ نے زائرین کو ہوائی راستے سے وطن واپس آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زمینی سرحدوں سے عازمین کی واپسی کیلئے ضروری شرائط کو بھی سہل بنایا جا رہا ہے اور ہمیں اس سلسلے میں تیزی اور سہولت لانے کیلئے ضروری رابطہ اور تعاون کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سرحد کے دوسری طرف ضروری انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زائرین کی ان کی منزلوں پر آسانی سے واپسی اور منتقلی ہو سکے اور مختلف کمیٹیاں جیسے؛ آمد و رفت، صحت اور غذائیت آنے والے دنوں میں زائرین کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔

رشیدیان نے کہا کہ ہم کچھ جلوسوں کے قیام تعاقب کر رہے ہیں جو بارڈر پوائنٹ پر تعینات کیے جائیں گے اور زائرین کا ان کی واپسی پر کا استقبال کیا جائے گا۔

در این اثنا کربلا میں تعنیات ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ زائرین کی تعداد کی منظوری میں تاخیر نے منصوبہ بندی کے مطابق ضروری اجلاس منعقد کرنے کیلئے کافی مواقع فراہم نہیں کیے اور ہم نے اس عمل میں مسائل دیکھے۔

سید مجتبی کریمی نے کہا کہ زائرین کی مناسب واپسی کیلئے ضروری منصوبہ بندی اور تیاریاں کی گئی ہیں اور ہم زئرین کو ملک کے سرحدی ٹرمینل پر محفوظ بسوں کے ذریعے بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ سڑک حادثات کے واقعات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .