20 ستمبر، 2021، 1:12 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84477503
T T
0 Persons
برطانوی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کریں گے: برطانوی وزارت خارجہ

لندن، ارنا - برطانوی دفتر خارجہ نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات کرے گی۔

برطانوی محکمہ خارجہ نے پیر کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ ' لیز تراس' نیویارک مین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ 'حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

 برطانوی دفتر خارجہ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیرخارجہ نے تہران کی جانب سے اپنے وعدوں کے مکمل نفاذ کے بدلے میں ایران کے خلاف پابندیاں اٹھانے کی امریکی تجویز پر زور دیا ہے۔

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ (برطانوی وزیر خارجہ ) سے مطالبہ کرے گا کہ ایران جوہری معاہدے کی بحالی سے متعلق ویانا مذاکرات میں واپس آئے اور اپنے وعدوں پر قائم رہے ، جو یہ تمام فریقوں کے فائدے کے لیے ہوگا۔

برطانوی وزیر خارجہ نے تین سال پہلے جوہری معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی سے قطع نظر کے ساتھ  اس سلسلے میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ ، امریکہ اور بین الاقوامی شراکت دار مکمل طور پر جوہری معاہدے کے نفاذ کیلیے پرعزم ہیں ، لیکن ایران مذاکرات میں تاخیر کرنے اور اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے کے ذریعے سفارتکاری کا موقع کو کم کررہا ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ آج بروز پیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوں گے اس دورے کے دوران وہ گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ اور 45 ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .