یہ ثقافتی کانفرنس نامور ایرانی شاعر شہریار کی وفات ،جس دن کو ایران میں فارسی شاعری اور ادب کے قومی دن کا نام دیا گیا ہے، کی برسی کے موقع پر کوئٹہ میں ایرانی کلچر ہاؤس کے تعاون سے اور ایرانی قونصل جنرل 'حسن درویش وند' کی موجودگی میں منعقد کی گئی۔
اس کانفرنس میں بلوچستان کی معروف شخصیات بشمول ادیب ، شاعر ، پروفیسر ، طلباء ، میڈیا کے اراکین نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان مضبوط ثقافتی اور تاریخی مشترکات کی تعریف کرتے ہوئے ایرانی صوبہ سیستان اور بلوچستان اور پاکستانی صوبہ بلوچستان کے لوگوں کے درمیان ثقافت اور رسم و رواج کے فروغ کیلیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستانی مفکرین نے صوبہ بلوچستان کے فارسی زبان شاعروں کے کاموں کے ساتھ ساتھ اس صوبے میں فارسی زبان اور ادب کی گہری جڑوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ان قیمتی کام صوبہ بلوچستان اور ایران کے درمیان گہرے اور دیرینہ مشترکات کا مظہر ہے۔
کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے پاکستان کے مشترکہ ادب اور ثقافت کی گہری جڑوں کا حوالہ دیتے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ زبان اور ثقافت ایک لازم و ملزوم سمجھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ