ورلڈ فٹ بال فیڈریشن (فیفا) کی تازہ ترین رینکنگ کا اعلان کیا گیا اور اس کے مطابق ایرانی قومی فٹ بال ٹیم چاردرجے بہتری سے دنیا کی 22 ویں پوزیشن کو اپنے نام کرلیا اور ایشیا کا پہلا ٹائٹل بھی جیت لیا۔
اس ڈرامائی ترقی کی ایک اہم وجہ قطر ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں ایران کی حالیہ فتوحات تھیں۔ ایران نے عراق اور شام کو مسلسل دو میچوں میں شکست دی حالانکہ جاپانی ٹیم، جو پہلے ایشین ٹیبل پر سرفہرست تھی، عمان سے ہار گئی۔
بیلجیم، برازیل، برطانیہ، فرانس، اٹلی، ارجنٹائن، پرتگال، اسپین، میکسیکو اور ڈنمارک اس درجہ بندی میں دنیا کی 10 ٹاپ فٹ بال ٹیمیں ہیں۔
نیز ایشیا میں ایران کے بعد بالترتیب جاپان اور آسٹریلیا دوسری اور تیسری پوزیشن پر کھڑی رہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم، قطر ورلڈ کپ کے آخری کوالیفائنگ راؤنڈ میں 12 اکتوبر کو آزادی اسٹیڈیم میں جنوبی کوریا کیخلاف میدان میں اترے گی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ