10 ستمبر، 2021، 11:12 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84466058
T T
0 Persons
گوٹرس نے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی کیلیے ایران کو سراہا

تہران، ارنا - اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی کیلیے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کی تعریف کی۔

یہ بات آنٹونیو گوٹرش نے گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں کہی۔

انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئےاسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کے اراکین کے درمیان بہت بااثر ملک قرار دیا۔

انہوں نے افغان مہاجرین کی فراخدلی سے میزبانی کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مہاجرین کی میزبانی میں ایران کی کوششوں کی حمایت کے عزم پر زور دیا۔

گوٹرس نے اقوام متحدہ کو معاہدے اور مذاکرات کا حامی قرار دیتے ہوئے ایٹمی مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے فلسطینی حقوق کے تحفظ کے عزم پر بھی زور دیا۔

گوٹرس نے اقوام متحدہ کو معاہدے اور مذاکرات کا حامی قرار دیتے ہوئے ایٹمی مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے فلسطینی حقوق کے تحفظ کے عزم پر بھی زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے تسلسل میں افغانستان کی موجودہ صورتحال کے سیاسی حل کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ تعاون کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تیاری پر زور دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی فریقوں کو لازمی طور پر ایک حقیقت پسندانہ تفہیم کے ساتھ ویانا آنا چاہیے اور ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے اور ہمارے نزدیک ٹھوس نتائج کے ساتھ مذاکرات قابل قبول ہیں۔

انہوں نے افغانستان اور خطے میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  بعض خطی طاقتوں کی جانب سے دہشت گردی کے استعمال کو خطے میں امن و استحکام کی راہ میں بنیادی رکاوٹ قرار دیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .