30 اگست، 2021، 4:27 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84454606
T T
0 Persons
ایران میں سالانہ 6 ارب ڈالر زرعی مصنوعات کی برآمدات

سنندج، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں فی الحال سالانہ 6 ارب ڈالر زرعی مصنوعات کی برآمدات کی جاتی ہیں جن کی شرح کو سالانہ 10 ارب ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایران کی دیہی کوآپریٹو کی مرکزی تنظیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن "سید رحمت اللہ پریچہر" نے آج بروز پیر کو شہر سقز کے علاقے صاحب میں 15 ہزار ٹن کی گنجائش رکھنے والا سیلو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں سالانہ 120 ملین ٹن زرعی مصنوعات کی پیداوار کی جاتی ہے اور ملک میں روزگار کی پیداواری میں اس کا 18 فیصد کا حصہ ہے۔

پریچہر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ملک کیخلاف لگائی گئی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کے باوجود ہم نے زرعی شعبے میں ترقی کی۔

انہوں نے صوبے کردستان میں سرحدی بازاروں کے فروغ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ضرورت سے زائد زرعی مصنوعات عراق سمیت دیگر ممالک کو برآمد کی جا سکتی ہیں.

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .