یہ بات حسن اسفندیار نے آج بروز ہفتہ ملک میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی سرگرمیوں کے تسلسل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ایران کو 850 ہزار ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔
اسفندیار نے کہا کہ ہلال احمر کی تنظیم خشک سالی سے مقابلہ کے لیےسب سے پہلے گھریلو سہولیات اور پھر بین الاقوامی امداد کا استعمال کرے گی اور ہماری تمام کوششیں خشک سالی سے متاثرین کے دکھوں کو کم اور دور کرنا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں لوگوں کی زندگی اب بھی خشک سالی سے متاثر ہے۔ ہلال احمر کی تنظیم آج تین محاذوں پر ان علاقوں کے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مثال کے طور پر ،خشک سالی سے متاثر ہونے والے اہم علاقے خراسان جنوبی، سیستان و بلوچستان، کرمان، ہرمزگان اور خوزستان صوبے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خشک سالی کے علاوہ بدقسمتی سے کورونا نے ان علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں کو مزید مشکل بنا دیا ہے اور ہمارے ہم وطنوں کی ایک بڑی تعداد ہر روز اس بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں اسی لیے ہلال احمر نے اپنی کچھ توانائی اس مسئلے پر خرچ کر کے اس علاقے کے لوگوں کی مدد کی ہے۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ