21 اگست، 2021، 3:52 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84443959
T T
0 Persons
ایران اور پاکستان مل کر علاقائی سلامتی میں زبردست کردار ادا کرستے ہیں

تہران، ارنا- ایرانی بحریہ کے سربراہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب ایڈمیرل "محمد امجد خان نیازی" سے ایک ملاقات کے دوران، کہا ہے کہ پاکستان کی سمندری شعبے میں ہمیشہ ایک بہت طاقتور اور ہم آہنگ موجودگی ہے اور دونوں ممالک علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے میں ایک طاقتور بازو ہیں۔

ایرانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایڈمیرل "شہرام ایرانی" نے آج بروز ہفتے کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ایڈمیرل ایرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سمندری امور کے میدان میں دیرینہ تعلقات یقینی طور پر تاریخ میں درج ہوں گے اور توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان اسی بڑھتے ہوئے اور موثر تاریخی راستے کو جاری رکھے گا اور اس کا پڑوسی مسلم ممالک کیساتھ تعلقات مزید اضافہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی دو بحری افواج کے درمیان تعلقات کئی سالوں سے اسٹریٹجک اور مطلوبہ رہے ہیں، اور ان برسوں کے دوران ، دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان  مشترکہ مشقیں کی گئی ہیں  اور دونوں فریقین کے جہازوں کے باقاعدہ دورے کیے گئے ہیں۔

ایڈمیرل ایرانی نے کہا کہ  اکستانی اور ایرانی بحریہ کے دو نئے کمانڈروں کی اچھی کارکردگی دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی مٹھاس میں اضافہ کرتی ہے۔

اانہوں نے کہا کہ دوسری طرف ، دونوں ممالک کے عوام،  م سے توقع کرتے ہیں کہ بطور مسلم ممالک کے، خطے میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مل کر ایک مضبوط بازو بنیں گے  اور اس کی جڑ ہماری ثقافتی اور مذہبی مشترکات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم دونوں مسلم اقوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور ان توقعات کا حصول اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک دونوں ممالک کی بحری افواج بحری سلامتی کے قیام کے لیے مل کر کام نہ کریں، خاص طور پر بحر ہند اور شمالی بحر ہند کے علاقوں میں۔

ایڈمیرل ایرانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سب سے اہم حکمت عملی، دفاعی سفارتکاری کی بنیاد پر تعلقات کو وسعت دینا اور مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ظالمانہ پابندیوں کا شکار رہا ہے اور گزشتہ چار دہائیوں کے دوران ایک مشکل دور اور جنگ کے دور سے گزر چکا ہے۔ لیکن اللہ تعالی پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم اپنے فرائض بخوبی انجام دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی بحریہ کے کمانڈر کل بروز اتوار کو ایران کے شمالی بحریہ بیڑے کا دورہ کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .