16 اگست، 2021، 1:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84439005
T T
0 Persons
ظریف کی افغانستان کیلیے چینی نمائندے سے ملاقات

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی۔

محمد جواد ظریف نے پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں افغانستان کے لیے چین کے خصوصی نمائندے«یوشیائو یونگ»  کے ساتھ ملاقات کر کے افغانستان کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ بیک وقت طالبان کےہاتھوں کابل کے سقوط اور اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں پریشانیوں کے ساتھ ، بدامنی کے روکنے اور اس ملک میں بحران کے حل کرنے کے لیے ممالک کی جدو جہد اور مشاورت میں شدت آگئی ہے۔

ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ افغانستان کے بحران کے حل کے لیے تمام افغان گروپوں کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے اور حالیہ ہفتوں میں تہران میں افغان حکومت کے نمائندے اور طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .