15 اگست، 2021، 3:41 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84438103
T T
0 Persons
ایرانی پیرا تائیکوانڈو کھیلاڑی دنیا کی تیسری پوزیشن بدستور برقرار

رشت، ارنا – ایرانی پیرا تائیکوانڈو کھیلاڑی مہدی پور رہنما دنیا کی تیسری پوزیشن بدستور برقرار ہے۔

یہ بات ایرانی شمالی صوبے گیلان کے ادارہ کھیل اور نوجوانوں کے ڈائریکٹر مرتضی ورزلدوست نے پیر کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

عالمی تائیکوانڈو فیڈریشن نے رواں مہینے میں اپنی تازہ ترین درجہ بندی میں دنیا کے بہترین تائیکوانڈو کھیلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہدی پور رہنما مائنس 75 کلوگرام کے زمرے میں 56/112پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

دو اور ایرانی کھیلاڑیوں محمود جعفرزاده اور علیرضا بخت بھی بالترتیب بدستور دنیا کے 21ویں اور 53 ویں پوزیشنوں پر ہیں۔

مہدی پور رہنما 1995 میں بندر انزلی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سات سال کی عمر میں تائیکوانڈو کے شعبے میں اپنی سرگرمی کا آغاز کیا اور اب تک کئی میڈلز حاصل کیے ہیں۔

انہوں نے 2019 میں ایک طلائی تمغہ، 2019 کے ایشیائی مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ، 2017 میں برطانیہ کے عالمی مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ، 2012 میں جنوبی امریکی مقابلوں میں ایک طلائی تمغہ،2014 کو روس کے عالمی مقابلوں میں طلائی تمغہ، چینی تائپی کے ایشیائی مقابلوں میں طلائی تمغہ،2010 کو عالمی مقابلوں میں ایک چاندی تمغہ، 2009 میں باکو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ، جنوبی کوریا کے ایشیائی مقابلوں میں طلائی تمغہ، فلپائن میں پیرا تائیکوانڈو کے مقابلوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .