تہران- ڈھاکہ کے تعلقات کے فروغ پر پختہ عزم رکھتے ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا- ایرانی صدر نے تہران- ڈھاکہ کے تعلقات کے فروغ پر تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت میں دونوں ممالک کے تعلقات کو قریب لانے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں گے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ "شہریار عالم" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں بالخصوص معاشی میدان میں سنجیدہ ترقی کے لیے پختہ عزم رکھتے ہیں اور ہم دونوں ممالک کی فلاح و بہبود اور ترقی اور ان کے مفاد کی فراہمی میں موجودہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران< تعلقات کی ترقی میں دونوں ممالک کے تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے میانمار کے مہاجرین کی میزبانی اور مدد کرنے پر بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ میانمار کے مسلم اور مظلوم لوگوں کو ظلم سے آزاد کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

دراین اثنا بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ نئی ایرانی حکومت میں باہمی تعلقات کا فروغ ہوجائے گا اور بنگلہ دیش چاہتا ہے کہ ایران اقتصادی ترقی میں حصہ لے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .