15 جولائی، 2021، 4:30 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84405131
T T
0 Persons
ایران کی عراق میں زراعت، لائیو اسٹاک اور پولٹری کی 12 ویں بین الاقوامی نمائش میں شرکت

تہران، ارنا- ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کے مینجنگ ڈائریکٹر برائے عربی اور افریقی ممالک کے امور نے کہا ہے کہ ایران نے عراق میں زراعت، لائیو اسٹاک اور پولٹری کی 12 ویں بین الاقوامی نمائش میں حصہ لیا ہے۔

"فرزاد پیلتن" نے کہا کہ اس نمائش کا 10 جولائی کو عراق، ایران، ترکی، نیدر لینڈز، جرمنی، اٹلی، فرانس، چین، سعوی عرب اور اردن کی 250 کمپنیوں کے نمائندوں کی شرکت سے افتتاح کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش جو"خود کفالت اور فوڈ سیکیورٹی" کے نعرے کے تحت منعقد ہوا تھا، میں ایرانی تجارتی ترقیاتی تنظیم کی لائسنس اور عراق میں تعینات ایران کے تجارتی قونصلر کے تعاون سے ایران کے 10 پروڈکشن یونٹس، پویلین کی شکل میں موجود تھے۔

پیلتن نے کہا کہعراق سمیت ہمسایہ ممالک کو ایرانی برآمدی مصنوعات متعارف کروانے میں تجارتی ترقیاتی تنظیم کے منصوبوں کے مطابق، عراق میں کم از کم 10 بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت اور اس ملک کے مختلف شہروں میں ایران کی کم از کم 10 خصوصی نمائشوں کا انعقاد، ایجنڈے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراق، دنیا میں ایران کا دوسرا سب سے بڑا برآمدی شراکت دار اور پڑوسی ممالک کے مابین ایران کا پہلا شراکت دار ہے اور ایرانی زرعی مصنوعات کا سب سے بڑا خریدار بھی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .