یہ بات فرید مرادیان نے اتوار کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے صوبہ نیمروز کے شہر زرنج میں 32 بستروں پر مشتمل اسپتال کھولنے کے لئے تیار ہے۔
اس مرکز میں جنرل سرجری ،بچوں کے امراض ، خواتین کے امراض ، دانتوں کے محکموں ، ڈرمیٹولوجی ، زچگی ، الٹراساؤنڈ ، لیبارٹری ، نرسنگ خدمات ، ویکسین ، فارمیسی ، جنرل اور ماہر پریکٹیشنر کے کمروں پر مشتمل ہے۔
اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے جنوبی امریکہ ، افریقہ اور ایشیاء میں 13 فعال صحت مراکز ہیں۔
افغانستان کےمغربی صوبہ ہرات میں صحت کے عہدیداروں نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ایران سے آکسیجن کی پہلی کھیپ ہرات پہنچی ہے جس سے ملک کے مغرب میں آکسیجن کی کمی کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
ایران نے اس سے پہلے کورونا کے خلاف جنگ میں بار بار افغان حکومت اور لوگوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔
اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ