11 جون، 2021، 10:39 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84361891
T T
0 Persons
 اقوام متحدہ میں ایران کی حق رائے دہی کی بحالی

نیویارک، ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے تہران کیجانب سے اقوام متحدہ پر اپنے حقوق کی ادائیگی کے بعد اس تنظیم میں ایران کی حق رائے دہی کی بحالی کی تصدیق کی۔

ان خیالات کا اظہار "مجید تخت ورانچی" نے آج بروز جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کیخلاف امریکی غیر قانونی پابندیوں نے نہ صرف ایرانی قوم کو ادویات تک رسائی سے محروم کیا بلکہ اقوام متحدہ پر ایران کے حقوق کی ادائیگی میں بھی رکاوٹ بنیں۔

تخت روانچی نے کہا کہ 6 ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد، اقوام متحدہ نے آج مطابق  11جون کو کہا ہے کہ اسے رقم ملی ہے اور اب تمام غیر انسانی پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل "انتونیو گوٹیرش" نے اس سے قبل جنرل اسمبلی کے صدر "ولکان بازکر" کے نام میں ایک خط میں کہا تھا کہ ایران سمیت متعدد ممالک نے اپنے حقوق ادا نہیں کیے ہیں لہذا ان کی حق رائے دہی کو آئین کے مطابق منسوخ کیا جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے چارٹر میں کہا گیا ہے کہ وہ اراکین جن کے ادا نہ کرنے والے حقوق کی رقم، پچھلے دو سالوں میں ان کی شرکت کی مقدار کے برابر ہوں گے وہ حق رائے دہی سے سے محروم ہوجائیں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خط کے مطابق، ایران کے ووٹنگ حقوق کی بحالی کیلئے کم سے کم  16،251،298 ڈالرادا کرنے کی ضرورت تھی جو پابندیوں کی وجہ سے منتقل نہیں ہوسکتی تھی۔

اس خط کے بعد ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک خط میں اس بات پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عدم ادائیگی کی وجہ، ایران کیخلاف امریکی معاشی دہشتگردی ہے۔

آخر کار سفارتی کوشششوں سے یہ رقم جنوبی کوریا میں مسدود ایرانی رقم سے جاری کی گئی اور اسے اقوام متحدہ میں منتقل کردی گئی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .